Wednesday, February 22, 2017

پیپلزپارٹی میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت بلاول بھٹو کی قیادت پراعتماد کااظہار ہے

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سابق صوبائی وزیر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچیت اور پشتونیت کی بات کرنے والوں کے پاس اب کوئی اور ایشو نہیں بچا اس لئے کبھی مردم شماری پر سیاست کرتے ہیں اور کبھی بلوچ پشتون تضاد کو ابھار کر اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرتے ہیں جن سے اہلیان بلوچستان کو خبر دار رہنا ہوگا، بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں مگر افسوسناک طور پر وفاقی وزیر داخلہ اپنا فرض نبھانے کی بجائے بیانات جاری کرکے لوگوں کی دل آزاری کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے قائدین پر وفاقی وزیر داخلہ کی بلا وجہ تنقید سمجھ سے بالاتر ہے ، پیپلزپارٹی میں لوگوں کی جوق درجوق شمولیت ہم پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سریاب کے علاقے کلی گوگڑائی مسلم آباد میں منعقدہ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر میر غلام فاروق سرپرہ حاجی غلام رسول سرپرہ طارق سرپرہ بہادر نیچاری میر گل سرپرہ مولوی محمد رفیق عبدالواحد لہڑی جمعہ خان لانگو منیر بھٹی اور دیگر نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیاانہیں خوش آمدید کہتے ہوئے حاجی میر علی مدد جتک پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی جہانگیر خلجی محبو ب سرپرہ ثناء اللہ جتک درمحمد ہزارہ شاہجہان گجر لیاقت سرپرہ یعقوب زیارتوال حاجی غلام رسول اور دیگر مقررین نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگ جوق درجوق مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جو کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کااظہار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں وفاقی وزیر داخلہ ہر واقعے کے بعد میڈیا پر آکر صرف دعوے کرتے ہیں گزشتہ روز انہوں نے پیپلزپارٹی کے قائدین پر جو بلا جواز تنقید کی اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وفاقی وزیر کو بلاول فوبیا ہوچکا ہے اگر انہوں نے اپنی زبان درست نہیں کی تو پیپلزپارٹی کے جیالے بھی اپنے قائدین پر ہونے والی تنقید کا جواب دے سکتے ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں تحمل اور رواداری کی سیاست کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک سی پیک کھیل رہی ہے مگر تاریخ گواہ ہے کہ سی پیک کی بانی بھی پیپلزپارٹی ہے اور پیپلزپارٹی ہی اس کو مکمل کرے گی سی پیک کے مکمل ہونے سے بلوچستان میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور لاکھوں بے روزگار جوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں 67سالوں سے قوم پرست جماعتیں بلوچیت اور پشتونیت کے نام پر سیاست کررہی ہیں مگر پشتونوں اور بلوچوں کا نام لینے والی ان جماعتوں نے پشتونوں اور بلوچوں کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا بلکہ ان کی یہ کوشش ہے کہ پشتون اور بلوچ پسماندہ رہیں تاکہ انہیں اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا جاسکے پیپلزپارٹی رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت  ہے۔ یقین رکھتی ہے اور عوامی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتی

https://ppppunjab.wordpress.com

No comments: