Friday, January 27, 2017

بلاول کا جلسہ ملتان خطہ کی سیاست کا رنگ بدل دیگا‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان: سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 10مارچ کو ملتان میں بلاول بھٹو کا کامیاب جلسہ خطہ کی سیاست کا رنگ بدل دے گا کارکنان گلی گلی محلہ پھیل جائیں اور جلسہ کی کامیابیوں کے لئے جدوجہد کا آغاز کردیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی ملتان شہر کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت ایم سلیم راجہ نے کی وفد میں رمضان کھرل‘اللہ بخش بھٹہ‘ اسلم بھٹی‘ امین ساجد‘ اکبر عاربی‘ حاجی مشتاق انصاری شامل تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پانامہ زدہ حکمرانوں کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے پنجاب سے آغاز ہونے والی اس تحریک سے حکمران اپنے انجام کو پہنچیں گے بلاول بھٹو ایک نوجوان لیڈر ہیں جلسہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہوگی 65سالہ شخص نوجوان نہیں ہوسکتا حقیقی نوجوان قیادت پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور ایسی ہی قیادت ملک کے لئے بہتر ہے جو خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہے اس موقع پر ایم سلیم راجہ نے کہا کہ جلسہ کی کامیابی کے لئے یونین سطح تک آگاہی کا آغاز کردیا ہے ملتان شہر سے بھرپور نمائندگی ہوگی۔
https://ppppunjab.wordpress.com/2017/01/27/%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%88%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%AC%D9%84%D8%B3%DB%81-%D9%85%D9%84%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D8%AE%D8%B7%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B1%D9%86%DA%AF/

No comments: