Friday, January 13, 2017

کھاد پر سبسڈی کاخاتمہ ظالمانہ اقدام ہے،حکومت بیرونی دباؤ پر معیشت کونقصان پہنچا رہی ہے: آصف زرداری

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کھاد پر سبسڈی واپس لینا ظالمانہ اور غیرانسانی فیصلہ ہے، یہ اقدام غریبوں اور دیہی عوام کے خلاف بھی سازش ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس فیصلے سے زرعی سیکٹر متاثر ہو گا اور دیہی علاقوں میں غربت بڑھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک کے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت بیرونی دباؤ پر قومی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے بین الصوبائی ہم آہنگی تباہ ہو جائے گی۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، ایسے اقدامات سے صوبوں کے درمیان جھگڑے پیدا ہونگے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت کو غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے ان کا یہ فیصلہ صوبوں میں دوری کا نتیجہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔لیکن پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کے کسانوں کیساتھ کھڑی ہے، اور ہر قد م پر کسانوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی۔

No comments: