Saturday, December 3, 2016

PPPFoundationWeekWithBBZ - عوام کی مددسے2018میں وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹوزرداری

چار مطالبات نہ مانے گئے تو کراچی سے پشاور تک گونوازگو کا نعرہ لگے گانوازشریف نے وزیر داخلہ نہ ہٹایا تو وزیراعظم کیخلاف تحریک چلائیں گے۔
cyv-fyyxuaaugna
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018کےالیکشن کےبعدہرجگہ پیپلزپارٹی کاجھنڈا لہرائے گا، صدر اور وزیر اعظم ہاوُسز پربھی پیپلز پارٹی کے جھنڈا لہرایا جائے گا، ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی وزیرداخلہ کو نہ ہٹایا گیا تو تحریک چلائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ایک بار پھراُس کی ناکامی کا احساس دلاتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کے ضمنی انتخاب میں کالعم تنظیم کی جیت سے نیشنل ایکشن پلان ختم ہوگیا اب تمام لوگوں کی ذمے داری ہے کہ پی پی پی کے چار مطالبات منوائیں ساتھ ہی انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ستائیس دسمبر تک حکومت نےمطالبات نہ مانے تو کراچی سے خیبر تک احتجاج ہو گا۔
لاہور میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے الیکشن کا اعلان لڑتے ہوئے کہا کہ وقت کا تعین پارٹی کرے گی پیپلز پارٹی وفاق کی سب سے بڑی جماعت ہے اور دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد ہر جگہ پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے گا اور عوام کی طاقت سے وہ وزیراعظم بنیں گے صدر، وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کے گھروں میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ایک بار پھر پسندیدہ چاچا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے تنگ نہ کرو و رو رہا ہےخیبر پختونخواہ دہشت گردی کی سونامی میں ڈوب رہا ہے خیبر پختونخوا کے لوگ غیرت مند لوگ ہیں کسی کو گالی نہیں دیتے۔

No comments: