Saturday, December 10, 2016

بلاول بھٹو زرداری ہی نوجوانوں کے لیڈر ہیں: یوسف رضا گیلانی

cztephtw8aasjls
انسانی حقوق کی خاطر پیپلز پارٹی نے بہت کام کیا، نوازحکومت کو چاہیئے کہ انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کرے
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔
عالمی دن برائے انسانی حقوق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بلاول بھٹو پر کمنٹس کو جواب کے قابل بھی نہیں سمجھتے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین بلاول نے اپنے چار مطالبات کے حوالے سے جو کمیٹی بنائی ہے اسکا پہلا اجلاس تیرہ دسمبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پینسٹھ فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، بلاول بھٹو بھی نوجوانوں کے لیڈر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کی خاطر پیپلز پارٹی نے بہت کام کیا، 
نوازحکومت کو چاہیئے کہ انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کرے۔
https://ppppunjab.wordpress.com/2016/12/10/%D8%A8%D9%84%D8%A7%D9%88%D9%84-%D8%A8%DA%BE%D9%B9%D9%88-%D8%B2%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%8C-%D9%86%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DA%88%D8%B1-%DB%81/

No comments: