Monday, December 14, 2015

مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا خفیہ ایجنڈا بے نقاب ہو گیا پی پی پی پارلیمنٹیزینز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز ڈاکٹر کریم خواجہ، عاجز دھامرہ اور انجینئرگیان چند نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قبل از وقت ہی قوم کو خبردار کردیا تھا کہ پی آئی اے کے معاملے پر ن لیگ کی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور راتوں رات صدارتی آرڈیننس کے اجراء کے بعدپی آئی اے کو خریدنے میں خواہشمند منظور نظر شخصیات کے ایما پر اب پی آئی اے میں ڈاؤن سائزنگ کے سلسلے میں ن لیگ کی وفاقی حکومت نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 10ہزارملازمین فارغ کردیے جائیں گے اور اس کے علاوہ پائلٹس کو بھی مستقل ملازمت کے دائرے سے باہر کرکرکے انہیں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آئی ایم ایف سے ساز باز کرکے ملکی قومی اور احساس ادارے اپنے من پسند لوگوں کو اونے پونے داموں میں فروخت کررہی ہے جس سے قومی اداروں کی تباہی سمیت ملک کا وقار اور سلامتی بھی خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کو بائی پاس کر کے رات کے اندھیرے میں صدارتی آرڈیننس کا اجراء اس طرف واضح اشارہ تھا کہ دال میں کچھ کالا ہی نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملکی وقار کے منافی اقدامات پر ن لیگ کے خلاف کل بھی سراپا احتجاج تھی اور آج بھی ہے اور اگر ن لیگ کی وفاقی حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو پھر احتجاج کا ایسا سلسلہ شروع کردیا جائے گا کہ پھر ن لیگ کی وفاقی حکومت کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔



https://mediacellppp.wordpress.com/

No comments: