Sunday, November 29, 2015

Pakistan - پی پی قائدین کی زیرقیادت انتخابی ریلی




کراچی میں  پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پی پی قائدین کے زیر قیادت بلاول چورنگی سے اسپارکو تک انتخابی ریلی نکالی گئی۔
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں پی پی کے جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب  کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہم ترقی پسند لوگ ہیں،  کبھی کسی  انتہا پسند سے ہاتھ نہیں ملایا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا  کہ آج کی ریلی یوم تاسیس کے سلسلے میں نکالی  گئی ہے۔ کل بلاول بھٹو زرداری ملیر میں جلسہ سےخطاب کریں گے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی سمیت کسی بھی مقام پر عوامی طاقت کا مظاہرہ انکی جماعت کے لئے کوئی بڑی بات نہیں

No comments: