Wednesday, March 12, 2014

تھر میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: بلاول بھٹو زرداری

http://mediacellppp.wordpress.com/
کراچی: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپنا پیٹ کاٹ کر تھرپارکرکے بچوں کا پیٹ بھریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گندم کی ایک لاکھ20 ہزار بوریاں تھر پہنچا دی گئی ہیں لیکن وہاں کے ایک ایک فرد کو جب تک مکمل غذا نہیں مل جاتی میں اور میرے ورکرز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تھر کے ایک ایک بچے کی صحتیابی کیلیے کام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ تھر کی صورتحال میں اگر کسی بھی سطح پر غفلت برتی گئی تو ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ قدرتی آفت پر سیاست بازی نہیں ہونی چاہیے، تھر کا ایک ایک بچہ میرے بچوں کی طرح ہے، سندھ تمام وسائل کا رخ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی طرف موڑ دے گی

No comments: