Tuesday, December 31, 2013

لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے پیدل لانگ مارچ ہالہ سے سعید آباد کی جانب روانہ

posted by Aamir Hussaini
حیدرآباد-لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لیے پیدل لانگ مارچ کا قافلہ آج ہالہ پہنچ گیا-جہاں پر سندھی قوم پرست،بائیں بازو ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی صحافیوں نے لانگ مارچ کے شرکاء کا زبردست استقبال کیا ،پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا لانگ مارچ منظم کرنے والے ماما قدیر بلوچ نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ استقبال کے لیے آنے والی تنظیموں اور افراد کے شکر گزار ہیں ،ان کا کہنا تھا حکومت لانگ مارچ کے شرکاء کو سیکورٹی فراہم نہیں کررہی -اگر ان کے ساتھیوں کو کچھ ہوا تو زمہ دار حکومت ہوگی کراچی سے وائس فار مسنگ بلوچ کی طرف سے پیدل لانگ مارچ کا یہ 17واں روز ہے جبکہ کوئٹہ سے چلے اس لانگ مارچ کو 42 دن ہونے کو آئے ہیں-لانگ مارچ کا سندھ کے شہروں اور گوٹھوں میں زبردست استقبال کیا جارہا ہے استقبال کرنے والوں میں نوجوان،عورتیں،بوڑھےسب شامل ہیں -لانگ مارچ کے سندھ میں شاندار استقبال سے بلوچ قوم کی نسل کشی میں ملوث قوتیں بہت خوفزدہ نظر آتی ہیں ان کی کوشش ہے کہ یہ لانگ مارچ پنجاب کی سرحد عبور نہ کر
- See more at: http://lubpak.com/archives/300675#sthash.HMJR67KZ.dpuf

No comments: